الائیڈ سکولز کے ’’میتھ ماسٹری کمپیٹیشن‘‘ کا فائنل 3 فروری کو لاہور میں ہو گا

لاہور (پ ر) الائیڈ سکولز کا ’’میتھ ماسٹری کمپیٹیشن‘‘ فائنل 3 فروری کو لاہور میں ہو گا۔ جیتنے والے طالب علم کو ’’برین آف پاکستان‘‘ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ریاضی ماسٹری مقابلوں کا پہلا مرحلہ سب کلسٹر اور کلسٹر لیول پہ مقابلوں کا انعقاد تھا بعد ازاں ان سطحوں پر جیتنے والے طالب علموں نے الائیڈ سکولز کے سات ریجنل آفسز میں مقابلوں میں حصہ لیا۔ یہ مقابلے 3 راؤنڈز پر مشتمل تھے جن میں زبانی اور لکھے کوئز شامل تھے۔ ریجن کی سطح پر جیتنے والے طالب علم اب قومی سطح پر جیتنے کے لئے 3 فروری کو لاہور میں مقابلہ میں حصہ لیں گے اور جیتنے والے خوش نصیب کو ’’برین آف پاکستان‘‘ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان مقابلوں کا مقصد طالب علموں کا ریاضی میں رجحان کو فروغ دینا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...