لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی (نظریاتی) کے قائم مقام جنرل سیکرٹری مولانا محمد زبیر البازی نے کہا کہ مجرموں کو اگر اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں دی جائیں تو جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ معاشرے میں طلبا کا کردار انتہائی اہم ہے انھیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیے آج کے طلبا مستقبل کی قیادت ہیں انھوں نے کہا کہ قصور واقعہ سے ثابت ہو رہا ہے کہ جرائم کرنے والوں کے سرپرست رولنگ کلا س میں شامل ہیں۔