لاہور (پ ر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین اور امیدوار این اے 128 رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بہت جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ بھارتی مظالم کیخلاف عالمی اداروں کی خاموشی بے حسی کے مترادف ہے۔ بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت آزاد کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔ بھارت باز نہ آیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔