لاہور (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چودھری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سانحہ قصور کے مرکزی قصوروار اور سہولت کار حکمران جماعت سے ہیں۔ اس شیطانی دھندے میں ملوث ہر کردار کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ تخت لاہور کے شہنشاہ کا آمرانہ مزاج آشکار ہو گیا۔ ہم پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے شریف برادران کے آمرانہ طرز حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں جو کیا وہ اس پر قوم سے براہ راست سے معذرت کریں۔
سانحہ قصور کی ذمہ وار حکمران جماعت ہے: الطاف شاہد
Jan 27, 2018