جیسے ہم نے دن گزارے یہ گزار کر د کھائیں تو ہم بھی تالیاں بجائیں گے: والدہ زینب

Jan 27, 2018

اسلام آباد (آن لائن) کمسن مقتولہ زینب کی والدہ نے کہا ہے کہ جیسے ہم نے دن گزارے یہ گزار کر د کھائیں تو ہم بھی تالیاں بجائیں گے۔ واقعہ میں عمران علی کے اہل خانہ بھی ملوث ہیں، پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا، اگر پولیس شروع میں کچھ کرتی تو زینب مل جاتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں زینب کے والد حاجی امین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ہم نے اپنے مطالبات پیش کئے تھے اور میں پریس کانفرنس میں اپنے مطالبات سے آگاہ کرنا چاہتا تھا، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صرف سرعام سزا کا مطالبہ کرنا اور کچھ نہیں، ہم نے ملزم سے ملاقات کا کہا تو ہمارا مطالبہ نہیں مانا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم عمران کو ہم نے بھی نشاندہی کرکے پکڑوایا، ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ کرنے پر پولیس نے ملزم کو چھوڑ دیا تھا۔ ملزم نے 2بار چکمہ دے کر ڈی این اے نہیں کروایا، زینب کی والدہ نے گفتگو میں کہا کہ آج سے 3سال قبل ملزم کی والدہ ہمارے گھر کام کرتی تھی، ملزم نے زینب کو اپنے گھر میں رکھا اسکے تمام اہل خانہ آگاہ تھے۔ ملزم کے گھر والے اس گھناؤنے عمل سے آگاہ تھے۔ ملزم کی بہن نے ٹیچر کو بتایا کہ بھائی نے رضائی میں کچھ لپیٹ کر رکھا ہے۔ وہ سکول ٹیچر گواہی دینے کیلئے تیار ہے۔

مزیدخبریں