کراچی (این این آئی)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورہ پر کل کراچی پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصے کا افتتاح کرینگے۔وزیر اعظم گرین لائن بس،کے فور اور سیوریج ایس تھری منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔اجلاس میں وزیر اعظم کو امن و امان سمیت کراچی میں حالیہ پولیس واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔وزیر اعظم دورہ کراچی کے بعد گوادر جائینگے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔
وزیراعظم/ کراچی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کرینگے
Jan 27, 2018