زرعی ادویات کے ڈیلرز قوانین کی مکمل پاسداری کریں،ناصر مظہر ملک

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ راولپنڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر مظہر ملک نے ضلع بھر کے زرعی ادویات کے ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ زرعی آرڈیننس اور قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ کمپنیوں کی ڈیلرشپ دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مین بورڈ پر رجسٹریشن نمبر تحریر کرائیں جبکہ انوائس و سٹاک کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھیں اور زمینداروں و کاشتکاروں کو مئوثر زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کردہ ڈیلر لائسنس کے بغیر کسی بھی شخص کو زرعی ادویات کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیلر سے ڈیلر کاروبار بھی ممنوع ہے۔ ناصر مظہر ملک نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جعلی، غیر معیاری، سمگل شدہ، ناقص اور زائد المیعاد زہریلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس کی سزا لاکھوں روپے جرمانہ اور قید کی صورت میں ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن