پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کے پاس استعفے دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، حاجی محمد نواز

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی محمد نواز خان نے ایک بیان میں لاہور میں طاہر القادری کی طرف سے منعقدہ جلسہ اور دھرنا شو جس میں اپوزیشن کی طرف سے تمام بڑے چھوٹی پارٹیاں شریک تھیں۔ حاضرین کی تعداد کے لحاظ سے تو یہ ایک مکمل مایوس کن اور فلاپ شو تھا لیکن قائدین بالخصوص شیخ رشید اور عمران نے جو گھٹیا اور بازاری زبان استعمال کی گئی وہ کسی بھی سیاسی لیڈر کے شان شایان نہیں تھی۔ شیخ رشید نے اس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی جو پچھلے تین سال سے نہ صرف اسے عزت بخش رہی تھی بلکہ اس کے روزگار کا ذریعہ بھی تھی۔ شیخ رشید کے بارے میں تو توقع کی جاسکتی تھی لیکن ایک بہت بڑی پارٹی کا سربراہ جو آئندہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہا ہو کی طرف سے اس قسم کے الفاظ نہ صرف قابل مذمت ہیں بلکہ شرمناک ہیں۔ آخر میں انہوں نے شیخ رشید سے اپیل کی کہ وہ اپنے کہنے کا پاس کریں کیونکہ اب ان کے پاس استعفٰی دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے اس سے ہٹنے یا بچنے کی کوئی کوشش کی تو یہ استعفے ان کا پیچھا کر پیچھا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن