راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایگزیکٹو انجینئر ایس ایس اینڈ ٹی ایل ڈویثرن آئیسکو راولپنڈی محمد سلیم نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے مختلف علاقو ں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کی وجہ پتنگ بازی ہے واپڈا کی طرف سے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے بلکہ پتنگ بازی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں خلل پیدا ہو رہا ہے اس سے نہ صر ف صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ واپڈا کو بے تحاشا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پابندی کے باوجود چکلالہ کے گردونواح، جھنڈا چیچی اور ڈھوک چراغدین کی آبادیوں میں پتنگ بازی عروج پر ہے د وران پتنگ بازی کیمیکل دھاگوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جو واپڈا کی 132کے وی ہائی وولٹیج لائنوں اور کھمبوں پر گرنے سے حادثات کا مئوجب بن رہے ہیں اور واپڈا کی کار کردگی متاثر ہو رہی ہے بے تحاشا نقصان کا سبب بھی بن رہی ہیں دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں ہونے والی تمام ٹر پنگ اور بریک ڈائون پتنگ بازی اور کیمکل ڈور کے سبب ہی ہوئی ہیں۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور راولپنڈی پولیس سے اپیل کی کہ وہ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈائون کرکے عوامی مشکلات کا زالہ کریں تاکہ محکمہ میں ہونے والے بے تحاشا نقصان کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔
راولپنڈی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کی وجہ پتنگ بازی ہے، محمد سلیم
Jan 27, 2018