لندن حکام نے شریف فیملی کی 10 سے زائد آف شور کمپنیوں کی تصدیق کردی

Jan 27, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)لندن جانے والی نیب ٹیم کو شریف فیملی کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم کامیابی مل گئی ہے۔ لندن حکام نے شریف فیملی کی 10سے زائد آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی جی آپریشن لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، ٹیم کے سربراہ کی برطانوی نیشنل کرائمز ایجنسی کے سربراہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی جبکہ نیب کی 3رکنی تحقیقاتی ٹیم کے 2افسران تاحال لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق مے فیئر فلیٹس کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، برطانیہ کے کمپنی ہاس نے شریف فیملی کی 8کمپنیوں کی تصدیق کی جن میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ، ہرسٹون پراپرٹیز لمیٹڈ، کیو ہولڈنگ لمیٹڈ، کیونٹ ایٹن پلیس ٹو لمیٹڈ، کیونٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی، فلیگ شپ سیکیورٹیز لمیٹڈ، فلیگ شپ ڈویلپمنٹ لمیٹڈ اورہلٹرن انٹرنیشل لمیٹڈ شامل ہیں۔
لندن /تصدیق

مزیدخبریں