طرابلس(این این آئی)لیبیا کی یونٹی گورنمنٹ کے حامی ملیشیا نے ملک میں تارکین وطن کو اغوا اور ان پر تشدد کرنے والے ایک گروہ کے کئی ارکان گرفتار کر لیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس گروہ کے ارکان کو لیبیا کے شہر سرت سے گرفتار کیا گیا۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ یونٹی گورنمنٹ کے حامی ملیشیا نے دعویٰ کیا کہ ان افریقی تارکین وطن کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔