غزنی: گھر پر راکٹ حملہ،ایک خاندان کے 6افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ غزنی میں گھر پر راکٹ حملے میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔ راکٹ حملہ غزنی کے گائوں قرہ باغی میں کیا گیا جس میں ایک خاندان کے 6افراد ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ غزنی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ حادثہ افغان سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے کے باعث پیش آیا۔ جبکہ غزنی پولیس کا دعویٰ ہے کہ گھر پر راکٹ حملہ طالبان نے کیا تاہم طالبان نے پولیس کے دعویٰ کو رد کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن