ہنگو(آئی این پی) لوئر اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ جمعہ کو سکیورٹی فورسز نے لوئر اورکزئی ایجنسی میں کارروائی کی جس میں سکیورٹی فورسز نے زیر زمین چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحے میں 48 راکٹ گولے، 50 میزائل، تین راکٹ لانچر، 3 اینٹی ٹینک مائنز، 12 آر پی جی سیون گولے، ایک پریشر ککر بم، سینکڑوں گولیاں اور 2 وائرلیس سیٹ شامل ہیں۔