فیصل آباد: 2وکلاء گروپوں میں تصادم‘ مکوں‘ گھونسوں سے ایک دوسرے پر تشدد

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سیشن کورٹ میں دو وکلاء گروپوں میں تصادم، احاطہ عدالت میدان جنگ بن گیا۔ مکوں اور گھونسوں کے آزادانہ استعمال کے باوجود پولیس بیچ بچاؤ کرنے میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سیشن کورٹ میں جج اعجاز رضا کی عدالت میں دو مؤکلین کے وکلاء آپس میں جھگڑ پڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں وکلاء کے حامی اکٹھے ہو گئے۔ اس دوران شدید تلخ کلامی کے بعد وکلاء روایتی انداز میں دست و گریباں ہو گئے۔ وکلاء نے ایک دوسرے کو گھونسوں اور مکوں کا استعمال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران سیشن کورٹ میں تعینات پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے لیکن پولیس وکلاء کو روکنے میں ناکام رہی تاہم جج اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے کمرہ عدالت سے اٹھ کر ریٹرننگ روم میں چلے گئے۔ بعدازاں سینئر وکلاء نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...