پشاور: سزائے موت کے قیدی کے بلیک وارنٹ جاری‘ 31 جنوری کو پھانسی دی جائیگی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنسی زیادتی اور قتل کیس میں سزائے موت کے قیدی کا بلیک وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو احکامات جاری کر دئیے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم جہانزیب کو 31 جنوری کو پھانسی دی جائے۔ فیڈرل شریعت کورٹ نے عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بھی فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...