لاپتہ آئی ٹی انجینئر کی عدم بازیابی پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ آئی ٹی انجینئر ساجد محمود کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 2فروری تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کے عدالتی استفسار پر اسلام آباد انتظامیہ کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس ضمن میں چیف کمشنر اسلام آباد کا جواب داخل نہیں کراسکے ہیں ان کی والدہ بیمار ہیں لہذا انہیں جواب دینے کے لئے وقت دیا جائے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے وکیل کی استدعا منظور کرلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...