بلوچستان ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھا کر 15 کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

Jan 27, 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت قانون و انصاف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 15 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سمری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ارسال کی تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کی منظوری دیتے ہوئے سمری صدر کو بھجوا دی تھی۔ صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 192 کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ججز کی تعداد میں اضافہ کی سمری کی حتمی منظوری دی۔

مزیدخبریں