اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے آفیسر عثمان اختر باجوہ کو چیئرمین سی ڈی اے تعینات کر دیا ہے۔ جمعہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر عثمان اختر باجوہ کو چیئرمین سی ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات تھے۔