لاہور ، چک امرو (نامہ نگاران) بیوی سے جھگڑوں پر 32 سالہ شخص نے زندگی ختم کرلی۔ باغبانپورہ کے علاقہ پاکستان منٹ کے رحمن نے چند ماہ قبل اپنی بیوی شازیہ کو طلاق دیدی تھی جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گزشتہ روز زہریلی گولیاں نگل لیں۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سرد خانے جمع کرا دی۔ علاوہ ازیں چک امرو میں 20 سالہ فیصل نے والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ اسے طبی امداد کیلئے اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔