لاہور (خصوصی رپورٹر) یونان سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 3 افراد کو امیگریشن کے عملے نے ائر پورٹ پر روکتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہو کر وہاں رہائش پذیر 3 افراد تبسم، نذیر اور طارق کو یونانی حکومت نے ڈی پورٹ کر دیا جس پر ان تینوں کو ائر پورٹ پر امیگریشن عملے نے گرفتار کرتے ہوئے ان پر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی وجہ سے مقدمہ درج کر لیا۔