لاہور ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی نے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات مصالحانہ انداز سے نمٹانے کیلئے تجاویز پر نظرثانی عمل مکمل کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی رولز کمیٹی نے پنجاب کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو مصالحانہ انداز سے نمٹانے کے لئے بنائے گئے مسودہ قانون پر اعتراضات اور ضابطہ دیوانی کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے آنے والی تجاویز پر نظرثانی کا عمل مکمل کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس طارق عباسی اور قانون دان میاں ظفراقبال کلانوری پرمشتمل رولز کمیٹی کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوا۔رولز کمیٹی کے ممبر اور مسودہ قانون کے خالق میاں ظفر اقبال کلانوری نے اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ متبادل مصالحتی قانون سال دو ہزار اٹھارہ کے مسودہ قانون کو اجلاس میں زیر غورلایا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ کمیٹی نے متفقہ طور پر فوجداری نوعیت کے تصفیہ طلب مقدمات کو مسودہ قانون میں شامل رکھنے پر اتفاق کیا۔ کمیٹی نے وفاقی حکومت کے متبادل مصالحتی قانون سال دوہزار سترہ کی طرح پنجاب کے لئے بنائے جانے والے مسودہ قانون کو قابل عمل قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن