کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چھ ملزمان کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ‘ ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سے دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندے عبدالخالق کے علاوہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم انور کو گرفتار کیا گیا۔ عوامی کالونی کورنگی سے ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت سمیت مختلف جرائم میں ملوث ایم کیو ایم حقیقی کے تین کارکنوں محمد وسیم عرف لیاری‘ محمد وقاص اور شیخ غضنفر عرف گلابی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ شاہ لطیف ٹائون سے غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم اسامہ عرف شکیل کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناء کراچی میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر کی جانب سے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق شریف آباد کے علاقے میں النصیر اسکوائر کے قریب ایک کمپائونڈ کے عقب میں کارورائی ‘ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی زیر زمین چھپایا گیا جو اسلحہ برآمد کیا گیا اس میں پانچ سب مشین گنیں‘ پانچ30 بور پستول‘ دو32 بور پستول‘ ایک نائین ایم ایم پستول‘ چار کیمو فلاح جیکٹس‘ مختلف ہتھیاروں کے 23 میگزین اور ایک ہزار950 رائونڈ شامل
رینجرز کے چھاپے‘ مختلف علاقوں سے6 ملزم گرفتار‘ مدفون اسلحہ برآمد
Jan 27, 2018