بیجنگ (آئی این پی) پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کی فوج شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار کے تحت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دفاعی اور سلامتی تعاون میں بھرپور حصہ لے گی۔ یہ یقین دہانی ایک پاکستانی نمائندے نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی وزارت ہائی دفاع کے بین الاقوامی فوجی تعاون شعبوں کے رہنمائوں کے حالیہ اجلاس میں شرکت کے دوران کرائی ہے۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وچیان نے ایک پریس کانفرنس میں اخبار نویسوں کو بتایا پاکستان ایس سی او کے نئے رکن کے طور پرعلاقے میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ اجلاس میں 2017ء میں ایس سی او کے فریم ورک کے تحت مشترکہ طور پر منعقدہ فوجی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اور خلاصہ تیار کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بیرونی ناقدین کو ’’چینی فوجی خطرہ‘‘ کو ہوا دینے میں وقت ضائع نہ کریں ترجمان نے کہا بعض لوگ چین اور اس کی مسلح افواج کی ترقی کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کو فوجی تعاون میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرا دی
Jan 27, 2018