کشمور : سنگین جرائم میں ملوث 32 ملزموں نے ہتھیار ڈال دیئے

کشمور (نامہ نگار) کشمور ضلع بھر میں سے قتل ، ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں مطلوب 32ملزمان نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔کشمور ضلع بھر میں سے قتل ، ڈکیتی ، اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں مطلوب 32ملزمان نے خود کو ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے سامنے پیش کیا ، کندھکوٹ میں ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کیجانب سے جرائم کو الوداع کہہ کر خود کو پولیس کے سامنے پیش کرنے والے افراد کے لئے ایس ایس پی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں شہریوں ، سیاسی سماجی رہنمائوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، کشمور ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے امن کے لئے خطرہ سمجھنے والے 32افراد جن میں سے 15کا تعلق جاگیرانی برادری ، 4کاتعلق بنگلانی برادری ،5کا تعلق شر برادری ، 3کا تعلق سبزوئی برادری ، 2کا تعلق جعفری برادری ، 2کا تعلق شیخ برادری اور 1کا تعلق اوگاہی برادری سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...