شاہراہ ریشم چین، اسلام آبادکے لئے جنکشن کی حیثیت رکھتا ہے،میاں زاہد حسین

کراچی (این این آئی)بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا جنت نظیر خطہ ہے جو خوبصورتی اور قدرتی حسن سے مالا مال ہونے کے وجہ سے دنیا بھر سے پاکستان آنے والے ٹورسٹس کے لئے بے پایاں کشش رکھتا ہے۔گلگت شاہراہ ریشم چین، اسلام آباد، اسکردو اور چترال کے لئے جنکشن کی حیثیت رکھتا ہے۔ گلگت کی معاشی سرگرمیاں شاہراہِ ریشم سے منسلک ہیں جبکہ چائنہ ٹریڈ آرگنائزیشن فورم کی طرف سے مقامی لوگوں کی معاشی ترقی کے لئے گلگت کے ساتھ چائنہ کے ملحقہ صوبے ژیانگ میں تجارت کے جدید اصول سیکھنے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیںاور گلگت بلتستان چیمبر اور گوجل ہنزہ میں سست ڈرائی پورٹ کا قیام گلگت کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن