لاہور(آئی این پی)پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں تعاون تنظیم سارک ممالک ایوان ہائے صنعت و تجارت کی اعلیٰ سطحی ایگزیکٹو کمیٹی کا 73 واں جنرل اسمبلی کا22 واں اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔ یہ اجلاس6 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوں گے یہ بات سارک چیمبر کے پاک چیپٹر کے مسلسل6 مرتبہ نائب صدر منتخب ہونے والے افتخار علی ملک نے یہاں جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ سارک چیمبر کے صدر سوراج ویدیا دونوں اجلاسوں سے علیحدہ علیحدہ صدارت کریں گے جن میں رکن ممالک بشمول بھارت ،سری لنکا ،بنگلہ دیش ، نیپال ، افغانستان ، مالدیپ ،بھوٹان اور پاکستان کے چیمبرز کے نائب صدور اور مندوبین شرکت کریں گے۔انہوں نے اجلاسوں کے ایجنڈا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاسوں میں رواں سال کے دوران تجویز کئے جانے والے اقدامات اور شروعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔