تعلیم القرآن ہائی سکول روڈ کی ازسرنوتعمیرکے منصوبہ کاافتتاح

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چوہدری نثارعلی خان کی طرف سے فراہم کردہ 55لاکھ روپے کی گرانٹ سے محلہ تعلیم القرآن ہائی سکول تا،مین نالہ، براستہ شیرشاہ سوری روڈ،ازسرنوتعمیرکے منصوبہ کاموقع پرافتتاح کردیاگیا، اس سلسلہ میںچیئرمین بلدیہ حاجی سید محمود حسین شاہ اورحلقہ کونسلرحاجی شیخ ساجدمحمودنے موقع پرکام کاآغازکیا،اورمقامی آبادی کے لوگوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محلہ تعلیم القرآن ھائی سکول کی تمام ترعقبی آبادیوںسے آنے والے پانی کی نکاسی کیلیئے 55لاکھ روپے کامنصوبہ عوامی مشکلات کے ازالہ کیلیئے بڑامددگارثابت ہوگا،اس موقع پروائس چیئرمین بلدیہ ذیشان صدیق بٹ،ملک یاسرمحمودگجر،ملک اظہریوسف، قاری خالدمحموددھماکہ،سیکرٹری آفتاب احمدمغل،علامہ مفتی حیدرعلی حیدری،ودیگرشخصیات بھی موجودتھیں، کونسلرشیخ ساجدمحمودنے سیوریج لائن منصوبہ کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ متذکرہ منصوبہ 88لاکھ میںمکمل ہوگا،جس کیلیئے چیئرمین بلدیہ سے گزارش کرتاہوںکہ وہ چوہدری نثارعلی خان سے ایک بارپھراپیل کرکے مزیدگرانٹ منظورکروائیں، انہوںنے بتایاکہ متذکرہ سیوریج لائن منصوبہ کی لمبائی سولہ سوفٹ ہوگی،اورساڑھے تین انچ زائدقطرکے پائپ لائن ڈال کرسیوریج اوربارشی پانی کی نکاسی کامستقل حل کرلیاجائے گا،چیئرمین بلدیہ حاجی سیدمحمودحسین شاہ نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان نے ٹیکسلاکی تعمیروترقی کیلیئے جس قدربھی گرانٹ دی ہے، علاقائی تاریخ میںاس کاکوئی مقابلہ نہیںکرسکتا، انہوںنے چوہدری نثارعلی خان کی تمام تر مہربانیوں کاخصوصی شکریہ اداکیا،اورکہاکہ آنے والے وقتوں میںہم بھی وفاء شعاری کی نئی داستانیںرقم کرنے کیلیئے چوہدری نثارعلی خان کاانتخابی معرکہ میںبھرپورساتھ دینگے۔

ای پیپر دی نیشن