اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے راول جھیل پر قائم برڈ آئیوری کو مزید جگہ نہ دینے کے معاملے پر چئیرمین سی ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں سی ڈی اے کو 10دن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے جمعہ کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن اور ممبر ماحولیات عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار احمد اویس کے کونسل نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے لیک ویو پارک میں برڈز ایویری کے لیے پانچ سال قبل ساڑھے سات ایکڑ زمین دینے کا معاہدہ کیاسی ڈی اے نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف ساڑھے چار ایکڑ زمین پرندوں کو رکھنے کے لیے دی۔اسلام آبا د کے شہریوں کی تفریح طبع کے کے لیے دنیا بھر سے مہنگے اور قیمتی نایاب پرندے برڈز ایویری میں لا کر رکھے جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے برڈز ایویری میں رکھے لاکھوں روپے کے کئی قیمتی پرندے مر گئے عدالتی حکم کے باوجود سی ڈی اے معاہدے کے مطابق برڈز آئیوری کے لیے مذید جگہ فراہم نہیں کر رہا سی ڈی اے کے ممبرانوئرمنٹ ثناء اللہ امان نے عدلت کو بتایا کہ برڈز آئیوری کے لیے لیے اضافی تین ایکڑ جگہ فراہم جلد فراہم کر دی جائے گی سی ڈی اےاپنے خرچہ پر نئی جگہ ڈویلپ کر کے برڈز ایوری کے لیے فراہم کرے گاسی ڈی اے برڈز آئیوری کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے موجودہ کنٹریکٹر سے معاہدے میں پانچ برس کی توسیع کرے گا فنڈز فراہم ہوئے ہی برڈز ایویری کے لیے اضافی جگہ فراہم کر دی جائے گی سی ڈی اے فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر راہ فرار اختیار کرنا چاہ رہاہے سی ڈی اے کو معاہدے کی پاسداری کا پابند کیا جائے عدالت نے سی ڈی اے کو اگلے دس دن میں معاہدے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے عدالت نے برڈز آئیوری کیلیے اضافی جگہ فراہم کرنے کے بعد دس دنوں میں عدالت کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے
راول جھیل پر برڈآئیوری کو مزید جگہ کیلئے سی ڈی اے کو 10دن میں عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کا حکم
Jan 27, 2018