اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پنجاب یونیورسٹی میںکشیدگی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پنجاب یو نیورسٹی کاماحول خراب کیاجارہا ہے۔ لسانی تنظیموں نے جمعیت کے بڑھتے ہو ئے دائرہ کار سے خوفزدہ ہو کر پائنیز فیسٹیول پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی۔انھوں نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ کی مثبت سرگرمیوں کوٹارگٹ کرکے جامعہ پنجاب کاپُرامن تعلیمی ماحول تباہ کرنا غیر ذمہ دارانہ طرزعمل ہے جس سے پورے ملک میں منفی پیغام جاتا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے شرپسندعناصر کے خلاف جلدازجلدکارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی یو تھ ونگ جھنگی سیداں کے کار کنان کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جامعہ پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کی خدمات اور تعلیمی و سماجی سرگرمیاں کی طویل تاریخ ہے۔ہر دور میں مخصوص ذھن اور لابیاں کوشاں رہتی ہیں کہ جامع پنجاب میںہونے والے واقعہ کو قومی سطح پر بہت ہی خوفناک بنا کر پیش کیا جائے۔ پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ،گرفتاریوں کے لیے ہاسٹلزمیں سرچ آپریشن اور داخلی وخارجی راستوں کو بلاک کرناافسوس ناک اور قابل مذمت امرہے۔انہوں نے کہاکہانہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے تمام گرفتار کارکنان اور ذمہ داران کو فوری طور پر رہاکیاجائے۔انھوں نے کہایونیورسٹی انتظامیہ ،پولیس اور صوبائی حکومت بروقت اقدامات کرتی تو جامعہ کے لیے بدنامی پیدا نہ ہوتی۔