گورنمنٹ ایم اے او کالج میں ’’مقابلہ غزل گا ئیکی ‘‘غیا ث حیدر کی پہلی پوزیشن

لا ہو ر(کلچرل رپورٹر)اورینٹیل میو زک سو سا ئٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام مابین غزل گا ئیکی کا مقابلہ منعقد ہوا ۔ طلبہ و طالبا ت نے سازو آواز کی سنگت میں معروف شاعرو ں کی غزلیں خو بصو رت انداز سے پیش کیں ۔مقا بلے کی صدا رت نامور کلا سیکل غز ل گا ئیک استاد حا مد علی خان نے کی ۔ مپوزر رفیق ، انجم شیرا زی اور کلا سیکل سنگر چا ند علی خا ن نے انجا م دیئے ۔مہما ن خصو صی کلا سیکل سنگر فہیم مظہر اور کا لج کے پرنسپل ظفر جما ل تھے ۔ پہلی پو زیشن یو نیک گرو پ آف انسٹی ٹیو ٹ کے طا لب علم غیا ث حیدر دوسری اور تیسری پو زیشن با لترتیب پنجا ب گروپ آف کالج لا ہو ر کے نذر عبا س اور گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لا ہو ر کے واجد مختا ر نے حا صل کی ۔ اوور آل ٹرا فی کی حقدا ر پنجا ب گروپ آف کالج کی ٹیم ٹھہری ۔ پرنسپل ظفر جما ل نے طلبہ و طا لبا ت کو مبا رکباد دی۔شعبہ اردو کے پروفیسر ز عطا ء الرحمان، حامد طا رق ، عظیم اقبال، شہزا دی پروین ، اور شفقت رسول مرزا ، شہبا ز وقاص اور ایم اے اردو کے طلبہ وطا لبات کی کا وشو ں کو سرا ہا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...