نجم سیٹھی میڈیا سے بچنے لگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی کے بعد لاہور کے میڈیا سے بھی بچنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج کے تاریخی اوول گراؤنڈ میں منعقد سالانہ فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی انتظامیہ کو فیسٹیول میچ میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کرا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے ایف آئی اے میں جاری تحقیقات کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان بھی مشکوک ہے جس حوالے سے وہ کوئی مثبت جواب دینے سے قاصر ہیں۔ نجم سیٹھی کی درخواست پر گورنمنٹ کالج کی انتظامیہ نے میڈیا کو فیسٹیول میچ میں شرکت سے منع کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...