پاکستان سپر لیگ 3: کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ، پی سی بی 2 افسر بھرتی کریگا

Jan 27, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ایڈیشن تھری میں کھلاڑیوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کے لیے 2 انٹگریٹی آفیسرز کی عارضی طور پر تعیناتی کا فیصلہ کیاہے۔پی ایس ایل ایڈیشن تھری میں کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے ان کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں ہوٹل تبدیل کیا گیا ہے اور کئی نئی پالیسیاں بھی بنا لی گئی ہیں۔پی ایس ایل تھری ایڈیشن کے لئے عارضی بنیادوں پر دو انٹگریٹی آفیسرز کی تعیناتی کے لیے آفیسرز کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جس میں ریٹائرڈ آرمی آفیسرز اور انٹیلی جنس کا کورس کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات ، لاہور اور کراچی میں ہونے وا لے میچز کے دوران پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اپنی نگرانی میں معمول کے مطابق کام جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں