نئی دہلی (آئی این پی) آسیان رہنما سمندری حدود کی نگرانی میں بہتری کیلئے زیادہ تعاون پر متفق ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے جمعہ کو بتایا ہے کہ نئی دہلی میں منعقد ہوئی ایک سمٹ میں ایسوسی ایشن برائے جنوب مشرقی ایشیائی ریجنل کوآپریشن(آسیان) کے رہنمائوں نے کہا کہ سمندر حدود کی نگرانی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز منعقدہ اس سمٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تنظیم کے تمام دس رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری پیدا کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
آسیان رہنما سمندری حدود کی نگرانی میں بہتری کیلئے زیادہ تعاون پر متفق ہو گئے
Jan 27, 2018