ڈیوو س اقتصادی فورم: شرکاءکے ٹرمپ کیلئے ‘غلیظ ، مطلبی ، شیطان کے القابات

Jan 27, 2018 | 22:00

ویب ڈیسک

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچے جہاں انہوں نے فقط 15 منٹ کا خطاب کیا اور میڈیا پر تنقید کے جواب میں عالمی کاروباری شخصیات نے انہیں خوب ‘طنزیہ’ القابات سے نوازا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام ممالک کو تجارت اور سلامتی کے امور میں ‘امریکی تعاون اور دوستی’ کی یقین دہانی کراتے ہیں جبکہ ‘سب سے پہلے امریکہ’ کا مطلب ‘تنہا امریکہ’ نہیں سمجھا جائے۔ ٹرمپ کی جانب سے تجارت پر دیئے جانے والے خطاب میں ڈیووس کے شرکاء خاموش رہے لیکن خطاب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں عالمی تجارتی فورم کے شرکاءنے ڈونلڈ ٹرمپ کو ‘غلیظ’، ‘مطلبی’، ‘شیطان’ اور ‘جعلی’ پریس جیسے القابات سے نوازا۔

مزیدخبریں