اینگرو پولیمر کی طویل المدتی ریٹنگ A+ اور قلیل المدتی ریٹنگ A1+قرار

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی طویل المدتی ریٹنگ اے پلس اور قلیل المدتی ریٹنگ اے ون پلس قرار دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اینگرو پولیمر نے پی وی سی اور کاسٹک سوڈا کی مارکیٹ میں نمایا ں نام بنالیا ہے جس کی بنیاد موثر پیداواری عمل، جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست عملدرآمد ہے۔ اینگرو پولیمر وہ واحد کمپنی ہے جو پولی ونائل کلورائڈ کی پیداواری صلاحیت رکھتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن