فرانس: ییلو جیکٹ افراد کے مظاہرے، گیارہویں ہفتے میںداخل، توڑ پھوڑ

Jan 27, 2019

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں ییلو جیکٹ مظاہرین کا احتجاج مسلسل گیارہویں ہفتے بھی جاری ہے۔ مظاہرین کی توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ، فرانسیسی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ فرانس میں کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراﺅ اور فائر کریکر سے حملے کئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔

مزیدخبریں