کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) آن لائن کے مطابق قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے تحریک انصاف کے ایم این اے ہمیں دبا¶ میں لانے کیلئے سیاسی انتقام پر اتر آئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ایم این اے نے میرے عزیز کی زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا۔ گجرات انتظامیہ کو شکایت کی کہ فیض الحسن شاہ نے زمین پر قبضہ کیا ہے۔ میرے عزیزوں کو مجھ سے اور پیپلز پارٹی سے تعلق کی سزا دی جا رہی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کائرہ کے عزیز چودھری شریف کی زمین پر قبضے کے شدید مذمت کی اور کہا کہ سیاسی مخالفین کو دبانے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ مخالفین کی زمین پر قبضے غیرجمہوری رویئے کی عکاسی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ پنجاب اور گجرات انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے کسی کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جاسکتا۔ سابق صدر نے رہنما پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ کو ٹیلیفون کیا۔ قمر زمان کائرہ نے اپنے عزیز کی زمین پر پی ٹی آئی کے ایم این اے کے قبضے سے آگاہ کیا۔
کائرہ/ زرداری مذمت