نویں قومی مالیاتی کمشن کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ کی زیر صدارت 6 فروری کو ہوگا

Jan 27, 2019


اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 6 فروری کو ہوگا۔ وزیر خزانہ اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی امور پر بات چیت ہوگی۔ قومی وسائل سے وفاق اورصوبوں کے حصہ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ قومی وسائل کی بہتر تقسیم کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام ممبران کو قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مالیاتی کمشن

مزیدخبریں