کرنٹ اکاﺅنٹ تجارتی خسارہ بڑے چینجز برآمدات بڑھانے کیلئے خام مال کی قیمتیں کم کیں : رزاق داﺅد

Jan 27, 2019

کراچی (آن لائن + صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد ن کہا ہے کہ کرنٹ اکاﺅنٹ ، بجٹ اور تجارتی خسارہ بڑے چینلجز ہیں۔ حکومت نے برآمدات بڑھانے کیلئے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے بجٹ میں اہم فیصلے کئے۔ خسارے میں کمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہم نے پاکستان کی ترقی کے لئے پالیسی مرتب کی۔ ہم اخراجات اور بجٹ خسارے کیلئے کچھ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آئرن اینڈ سٹیل معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ سٹیل کی طلب جی ڈی پی میں اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان سٹیل کی پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن تھی۔ پاکستان میں سٹیل کی سالانہ طلب ساٹھ لاکھ ٹن ہے۔ پاکستان سٹیل کی درآمد پر سالانہ 2 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے۔ ابھی ہم پیچھے ہیں لیکن سٹیل کے شعبے میں بہتری ہو رہی ہے۔ رزاق داﺅد نے مزید کہا برآمدات کو سہارا دینے کے لئے ہم نے خام مال کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ان اقدامات سے ہمیں 7 بلین روپے ریونیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ماضی میں پاکستان میں بجٹ صرف ہندسوں کی ہیر پھیر کی روایت رہی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر اور میں نے فیصلہ کیا ہے ا س تسلسل کو توڑنا ہو گا۔صنعتی پالیسی میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی جھلک منی بجٹ میں دیکھی جا سکتی ہے۔
رزاق داﺅد

مزیدخبریں