تھر میں بھوک، پیاس کے مارے نایاب جنگلی جانوروں پر شکاری ٹوٹ پڑے


کراچی(صباح نیوز)قحط زدہ صحرائے تھر میں بھوک پیاس کے مارے نایاب جنگلی جانوروں پر شکاری ٹوٹ پڑے ہیں، سرحدی علاقوں میں اب بااثر شکاریوں کی جانب سے ہرن اور نیل گائے کا شکار روز کا معمول بن گیا ہے۔تھر میں بھوک پیاس سے زندگی کی جنگ لڑنے والے ہرن اور نیل گائے جیسے قیمتی اور نایاب جانوروں کو بااثر شکاریوں نے آن گھیرا ہے۔یہ شکاری آئے دن ان نایاب جانوروں کی جانیں لے رہے ہیں اور محض شکم سیری اور شوق کی خاطر اس نسل کے خاتمے کے درپے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھر میں ہرنوں کی تعداد پانچ ہزار ہے جبکہ دو سو نیل گائے پائی جاتی ہیں جن کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں عام آدمی کے داخلے اور کیمرے تک پر پابندی ہو بااثر شکاری جدید اسلحے کے ساتھ سرکاری سرپرستی میں کھلے عام شکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تھر/ شکاری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...