برمنگھم: ڈاکٹر کا ویزا نہ ہونے پر نصر اللہ کے ٹرانسپلانٹ سے انکار، پاکستانی برطانوی ہائی کمشنر کی تعاون کی یقین دہانی

برمنگھم ، لندن (نوائے وقت رپورٹ، آن لائن) برطانوی ڈاکٹر نے پاکستانی شہری نصراللہ کے دل کے ٹرانسپلانٹ سے انکار کردیا۔ برمنگھم میں زیرعلاج نصراللہ کے پاس ویزا نہیں۔ اہل خانہ نے نصراللہ کے علاج میں مدد اور ملاقات کی اپیل کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نصراللہ کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آن لائن کے مطابق برطانےہ مےں پاکستانی ہائی کمشنر نفےس زکرےا نے برمنگھم مےں زےر علاج پاکستانی شہری نصر اللہ خان کو ہر ممکن تعاون کی ےقےن دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ نصراللہ کو انسانی ہمدردی کی بنےادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔ پاکستانی ہائی کمشن انکے خاندان کو پاکستان اور برطانےہ مےں ہر ممکن تعاون فراہم کریگا جبکہ پاکستان مےں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈرےونے بھی نصراللہ کی ہر ممکن مدد کی ےقےن دہانی کرائی ہے۔
علاج، تعاون

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...