کراچی(اسپورٹس رپورٹر)11ویں سالانہ انٹر اسکول روئنگ ریگاٹا کی افتتاحی اور پرچم کشائی کی تقریب ہفتہ کو کراچی بوٹ کلب میں منعقد ہوئی، اس موقعہ پر کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل ایوگین وولفورتھ ٍ مہمان خصوصی تھے، کلب کے کیپٹن عارف اکرام نے افتتاحی کلمات ادا کیے جبکہ بوٹ کلب کے صدر جمشید قریشی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کھیلوں کے انعقاد سے صوبائی ہم آہنگی میں اضافہ کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا بھی موقع ملے گا اور مقابلے کے رحجان میں بھی اضافہ ہوگا، مہمان خصوصی نے کہا کہ ریگاٹا سے نوجوان کھلاڑیوں کو جسمانی اور زہنی صلاحیتوں میں اضافہ کے مواقع مسیر آئیں گے جبکہ اس طرح کے مقابلے صحت مند معاشرہ کو تقویت دینے اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا سبب بنتے ہیں، ریگاٹا میں کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے اسکولز کے 3 سو سے زائد طلبا اور طالبات اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، یہ سالانہ مقابلے اسکول روئنگ پروگرام میں کلیدی حیثیت کے حامل ہوتے ہیں، ریگاٹا میں اتوار کو انڈور مقابلے ہوں گے ، بعدازاں تقریب تقسیم انعامات ہوںگی،یکم اور 2 فروری کو ابتدائی مقابلے جبکہ 3 فروری کو فائنلز کے بعد اختتامی تقریب کاانعقاد طے ہے۔