نوجوان کو قتل کرنیوالا اوباش ریمبو کھاریاں سے گرفتار

جہلم(نامہ نگار)تھانہ سٹی کی حدود میں جہلم شہر پرانا پل نزد پرانا تھانہ صدر کے قریب مشین محلہ کے رہائشی محمد شریف ولد محمدیعقوب عرف ریمبو ساکن مشین محلہ جہلم اور سرگودھا کے رہائشی محمد عامر ولد ممتاز حسین سکنہ اسلم کالونی چک نمبر 71این ۔بی تحصیل وضلع سرگودھا کے درمیان تکرار ہوئی جس پر شریف عرف ریمبو نامی نوجوان نے محمد عامر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے دو روز کی کوشش کے بعد ملزم کو کھاریاں سے گرفتار کر لیا،ایچ آئی یو سٹاف نے ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ملزم سے آلہ قتل چھرا بھی برآمد کر لیا ہے،ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا،جہلم کے عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی پر ڈی پی او جہلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم کو جلدسے جلد گرفتار کرنے کی ہدایات دی تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...