نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکام نے دنیا کے بلند ترین مجسمے کے قریب واقع تالاب سے لگ بھگ 300 مگرمچھوں کی نقل مکانی کا عمل شروع کر دیا تاکہ سیاح سمندر کی سطح پر تیرنے والے جہاز کے ذریعے سے مجسمے کو دیکھنے آ سکیں۔نو فٹ تک لمبے ان جانوروں کو لوہے کے پنجروں میں ڈال کر مغربی ریاست گجرات کے دیگر حصوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ماحول کے تحفظ کے حامی افراد کی طرف سے اس منصوبے پر تنقید کی جا رہی ہے۔گذشتہ اکتوبرمیں آزادی کے ہیرو سردار والبھ بھائی پٹیل کے 597 فٹ لمبے مجسمے کا افتتاح ہوا تھا۔میڈیارپوٹس کے مطابق ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد سے 200 کلومیٹر دور واقع اس مجسمے پر کانسی کا پانی چڑھا ہوا ہے۔ اب اسے سیاحوں کی توجہ حاصل ہوتی جا رہی ہے۔ریل گاڑی کی سہولت موجود نہ ہونے سے زیادہ تر سیاح مجسمہ اتحاد کو دیکھنے لے لیے بسوں کا استعمال کرتے تھے۔محکمہ جنگلات کی افسر انورادھا ساہو نے کہا کہ کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ ان کے تحفظ کی خاطر حکومت نے مگرمچھوں کو مجسمے کے پاس کے علاقے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ اب تک ایک درجن مگرمچھوں کو پِک اپ ٹرکوں پر لاد کر مختلف مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
بھارت : بلند ترین مجسمے کے قریب واقع تالاب سے 3 سو مگرمچھوں کی نقل مکانی شروع
Jan 27, 2019