لاہور (سپورٹس ڈیسک )جاپان کی ناومی اوسا کا نے فائنل میں چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹووا کو شکست دیاآسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ملبورن میں کھیلے گئے سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے ویمنز فائنل میں ناومی اوساکا نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر جیتا۔دوسرے سیٹ میں پیٹراکویٹووا نے کم بیک کرتے ہوئے سات۔پانچ سے سیٹ اپنے نام کیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جاپانی کھلاڑی نے حریف کو چھ۔ چار سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔21سالہ اوساکا رینکنگ میں نمبر ون پر پہنچنے والی پہلی جاپانی ٹینس کھلاڑی ہیں۔اوساکا نے گذشتہ سال ستمبر میں سرینا ولیمز کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹائنل بھی جیتا تھا۔2014-15ء میں سرینا ولیمز کے لگاتار چارچمپئن شپ جیتنے کے بعد جاپانی ٹینس پلیئر لگاتار دو بڑی چمپئن شپ جیتنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں۔
جاپان کی نائومی اوسا کا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
Jan 27, 2019