انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کشمیر میں ہو رہی ہیں: حامد رضا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہوتی ہیں۔ بھارت برصغیر کا بھیڑیا بن چکا ہے۔ بھارت زیادہ دیر ریاستی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔ ملک سیاسی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک کو احتجاجی نہیں تعمیری سیاست کی ضرورت ہے۔ حکومت اور اپوزیشن ملکی مسائل کے حل کے لئے نیشنل ایجنڈا تیار کریں۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ مسئلہ کشمیر تحریک پاکستان کانامکمل ایجنڈا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن