وزارت صحت کی نااہلی کے سبب ادویات مہنگی ہوگئیں:پیر معمر حسنی

Jan 27, 2019

فیروزوالہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل فیروزوالہ کے آرگنائزرپیرمعمرحسنی رسو ل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا خواب دکھانے والی حکومت نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام پر ظلم کے پہاڑگرادیئے ہیں، عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم اور صحت کا اہم کردار ہوتاہے کیونکہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو نظر اندازکرکے ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہواجاسکتاحکومت غریب مکاؤ پالیسیاں فوری ترک کرے ، وزارت صحت کی نااہلی اور ملی بھگت سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پہلے ہی ادویات بے پناہ مہنگی اور غریب مریضوں کی پہنچ سے دور تھیں رہی سہی کسر موجودہ حکومت نے انکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے نکال دی ہے، ڈرگ قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث دواساز کمپنیاں قیمتوں میں غیر اعلانیہ مزید اضافہ کر رہی ہے جو ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام علاج سے محروم ہوچکے ہیں سرکاری اسپتالوں میں غریب کو ڈسپرین کی ایک گولی نہیں ملتی ۔

مزیدخبریں