اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں رائے شماری کرائے: راجہ محمد اعجاز

لاہور (پ ر) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم سیاہ منانے کی تقریب ہوئی۔ راجہ محمد اعجاز و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی طرف سے مکمل خاموشی اور بے حسی کے اظہار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق رائے شماری پر مجبور کرے اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کروائے۔ کشمیری عوام آزادی کے بغیر کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ آٹھ لاکھ مسلح بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ لاکھوں قربانیاں دینے والے کشمیری شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...