لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے۔ اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام شدید مسائل کا شکار ہیں جو گرم کپڑے اور بستر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ایسے لوگوں کی مدد ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مخیر حضرات کی کمی نہیں ہے۔ غریب اور بے آسرا افراد کو گرم کپڑے فراہم کرکے موسم کی شدت سے بچانا انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن خواتین ٹرسٹ کی جانب سے کمیونٹی سروسز کے تحت مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شدید موسم میں مستحقین کو گرم کپڑے پہنانا بڑی نیکی ہے: سمیحہ راحیل قاضی
Jan 27, 2019