سانحہ ساہیوال حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے :عدنان سرور گورسی

لاہور (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما پی پی پی لاہور کے فنانس سیکرٹری چوہدری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت کیلئے سانحہ ساہیوال لمحہ فکریہ ہے۔ نہتے شریف شہریوں کو دہشت گرد قرار دیکر خون کی ہولی کھیلی گئی اور انصاف کا جنازہ نکالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غم زدہ خاندان کو فل الفور انصاف دیا جائے اور ذمہ داران کو بلا تاخیر قرار واقعی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غمزدہ خاندان کیساتھ برابر کی شریک ہے۔ منی بجٹ عوام کیساتھ مذاق ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی پس رہی ہے۔ بجلی ، گیس اور دیگر روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...